اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور ترکی نے اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئے مکمل آمادگي پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت، الودیعہ میں رونما ہونے والی تبدیلی کے بعد سکورٹی تدابیر پر نظر ثانی کرے گی ۔ ترکی نے کہا کہ القاعدہ نے سعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے لیکن ریاض اسے اس کے مقصد ميں کامیاب نہيں ہونے دےگا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق اس ملک کے جنوب میں واقع علاقے الودیعہ ميں مسلح عناصر کے ساتھ سعودی سکورٹی فورسیز کی حالیہ جھڑپ میں القاعدہ سے وابستہ پانچ افراد مارے گئے اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گيا ۔ اس جھڑپ میں سعودی سکورٹی فورس کے چار اہلکار ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اسی طرح یمن کے سکورٹی حکام کے ساتھ ہم آہنگي کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ القاعدہ ان ہی ملکوں ميں سرگرم ہے جو ممالک سخت و دشوار حالات سے دوچار ہیں لیکن ان ملکوں میں جو دہشت گردی سے مقابلے کی توانائی رکھتے ہیں وہاں اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے سے عاجز ہے ۔ سعودی عرب ایسی حالت ميں القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خطرات سے مقابلے کی بات کررہا ہے کہ خود ہی علاقے میں سب سے زیادہ دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے ۔ اس سے قبل علاقے کی شخصیات اور حکام نے خاص طور پر شام اور عراق کے حکام نے بارہا کہا ہے کہ سعودی عرب ، قطر اور ترکی نے دوسروں کو برباد کرنے کے لئے جو آگ بھڑکا ئی ہے وہ ایک نہ ایک دن ان ملکوں کو بھی اپنے لپیٹ ميں لیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲